Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مہنگے آئی فون اور لیپ ٹاپ چوری کے شوقین چور کی درخواست ضمانت مسترد



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری کرنے کے شوقین چور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔


 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس بسرا نے موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری کرنے کے شوقین چور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ملزم محمد خان چوری کے 49 مقدمات میں ملوث ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم محمد خان پر چوری کے 37 مقدمات لاہور میں رج ہیں جب کہ 12 مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں۔ ملزم کے خلاف گھروں میں چوریاں کرنے کی دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔


عدالت کا کہنا ہے کہ جھنگ کا رہائشی ملزم گھروں میں چوریاں کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جو گھر کی دیگر قیمتی اشیا چھوڑ کر صرف موبائل فون اور لیپ ٹاپ ہی چوری کرتا ہے۔

جج طاہر عباس بسرا نے اپنے فیصلے میں ملزم محمد خان کو عادی چور قرار دیا اور درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔

Follow us on Facebook and YouTube. ThankYou for your response.

Post a Comment

0 Comments