اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان میں شیعوں کے خلاف مقدمات کے اندراج میں اضافے کے باوجود ، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور اہلسنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) نے مسلک شیعہ کے خلاف کراچی میں ایک ریلی نکالی۔
ریلی کے دوران ، شرکا نے شیعہ برادری کے اراکین کے خلاف نفرت انگیز ’شیعہ کافر‘ جیسے نعرے لگائے ، اور محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ریلی کی ویڈیو شیئر کی ، جس میں شرکاء کو ‘شیعہ کافر ہیں’ کے نعرے لگاتے سنا جاسکتا ہے۔ ٹویٹر صارف نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ امامیہ لائنز ایریا میں ایک امام بارگاہ پر بھی مبینہ طور پر بنیاد پرست سنی جماعتوں کے اراکین نے حملہ کیا تھا۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ایک مشہور دہشت گرد تنظیم ASWJ / SSP– کے بینر اٹھا رکھے تھے جو ملک میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار ہیں۔
0 Comments