Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بجٹ میں سندھ پولیس کے لئے 12 ارب اضافی رکھنے کی تجویز




:سندھ پولیس نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے تجاویز پیش کردیں۔


تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے وفاقی بجٹ 24-2023 میں سندھ پولیس کے لئے 12 ارب اضافی رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سندھ پولیس نے سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن کیلئے اضافی بجٹ کی تجاویز پیش کیں، آر آر ایف اور سی ایم یو کیلئے اضافی فنڈ ز رکھے گئے ہیں۔


حکام نے بتایا کہ سکھر اور حیدرآباد میں سی ٹی ڈی کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 1 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ سیلاب اور برساتوں میں تباہ ہونے والی پولیس لائنز کی تعمیر کیلئے بھی بجٹ رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پولیس لائنز اور پولیس فیملی کوارٹرز کے لئے 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، کچےکے پولیس کے لیے بھی اضافی بجٹ کی تجاویز دی ہیں۔

سندھ پولیس نے جدید اسلحہ کی خریداری کیلئے بجٹ مختص کرنے کی بھی تجویز دی، افسران و اہلکاروں کے ہیلتھ الاؤنس بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کی گئی۔

پولیس حکام نے نئی مالی سال بجٹ کے لیے پولیس ملازمین کے میڈیکل بلز کی ادائیگی کیلئے 1 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
Follow us on Facebook and YouTube. ThankYou for your response.

Post a Comment

0 Comments