Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے




اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 39 منٹ پر کوئٹہ، کچلاک، پشین، زیارت، ہرنائی، مستونگ اور قلات سمیت افغانستان تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 تھی جبکہ اس کا مرکز ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز بالاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جوکہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ ہے۔

گزشتہ رات 11بجے آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 تھی اور دونوں زلزلوں کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، دونوں زلزلوں سے بالاکوٹ لرز اٹھا تھا۔

Post a Comment

0 Comments