عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے لیکن ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی امید لگانا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔
منگل کو عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل یعنی 9.5 فیصد کم ہو کر 102.73 ڈالر پر آگئی تھی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر یعنی 8.6 فیصد کم ہو کر 99.13 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
Follow us on Facebook and YouTube.
ThankYou for your response.
0 Comments