اسلام آباد : (جاگو پاکستان) گوگل نےکرسمس کے موقع پر مسیحی برادی کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے دہائیوں پرانی روایات کو ’سانتا ٹریکر‘ ویب سائٹ ‘ کی شکل میں دوبارہ لائیو کردیا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس ٹریکنگ ویب سائٹ کو لانچ کرنے کا مقصد بچوں اور ان کے والدین کو سانتا کلاز کی جانب سے دنیا بھر کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے لیے قطب شمالی سے شروع ہونے والے پُراسرار سفر کو رئیل ٹائم میں ٹریک کرنا ہے۔
گوگل کی آفیشل سانتا ٹریکنگ ویب سائٹ میں سانتا کلاز کو کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، میک بک اور اسمارٹ فون کے ویب براؤزر کے ذریعے ٹریک کیا جاسکتا ہے۔
صارفین اس سائٹ پر لائیو میپ میں سانتا کی موجودہ لوکیشن، اگلے پڑاؤ، اس کے سفر کی براہ راست ویڈیو اور کسی مخصوص مقام پر پہنچے کے ممکنہ وقت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ ویب سائٹ سانتا کی جانب سے کور کئے گئے مقامات کی تصاویراور اس وقت تک تقسیم کیے گئے تحائف کی تفصیلات بھی پیش کرتی ہے۔
استعمال کنندگان ویب سائٹ پر گیم کھیلنے، ویڈیوز دیکھنے اور مختلف تخلیقی کام سرانجام دیتے ہوئے خود کو محظوظ بھی کرسکتے ہیں۔
0 Comments