اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ناسا کی جانب سے دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی خلائی دوربین جیمز ویب اسپیس آخر کار اپنے خلائی سفر کے لیے تیار ہوگئی ہے۔
ناسا کے مطابق دنیا کی اب تک کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ طاقت ور یہ خلائی مشاہدہ گاہ لانچنگ میں 7 مرتبہ تاخیر کے بعد خلا میں پرواز کےلیے ہر طرح سے تیار ہے۔
جیمز ویب کو آج فرنچ گیوآناخلائی مرکزسے یورپی وقت کے مطابق راکٹ آریانے 5 کے ذریعے صبح 7:20 سے 7:52 کے درمیان خلائی سفر پر روانہ کیا جائے گا۔
جیمز ویب اسپیس کو امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کا سب سے بڑا اور سب سے دشوار پراجیکٹ بھی کہا جاتا ہے۔
اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز تقریبا 30 سال قبل کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد یہ منصوبہ کسی نہ کسی مسلئے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔
رواں ماہ ہی اسے تین بار لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی لیکن تینیکی اور موسمی خرابیوں کی وجہ سے اس کے خلائی سفر کو ملوتی کردیا گیا۔
زمین سے 340 ملین میل دوری پرموجود خلائی دوربین ہبل کی جانشین سمجھی جانے والی دس ارب ڈالر کی یہ خلائی مشاہدہ گاہ زمین کی سطح سے لاکھوں میل دوری پر شمسی مدار میں گردش کرے گی۔
0 Comments