اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
جمعرات کو کراچی میں زیرعلاج انور اقبال کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ انوار اقبال کی طبعیت ناساز تھی اور وہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی نمازِجنازہ بعد نمازعشاء بيت المکرم مسجد ميں ادا کی جائےگی اور ان کی تدفين ميوہ شاہ قبرستان ميں ہوگی۔
ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔
انوراقبال کی بیٹی نے سماء کو بتایا تھا کہ ان کے والد گیسٹرو کی تکلیف میں مبتلا ہیں تاہم ڈاکٹر نے انور اقبال سے ملاقات پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔
اداکارانوراقبال کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کررہی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے تھے۔
انور اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار تھےجنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
0 Comments