Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

موٹر ویز پر ہنگامی صورتحال کے لئے ایپ تیار کرلیا گیا



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستانی میں موٹر ویز پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے یا آگاہ رہنے کے لئے ایپ تیار کرلیا گیا ہے۔

رپوٹس کے مطابق یہ ایپ پاکستان کے ایک نوجوان کی کاوش ہے جو کہ موٹر ویز پر ہونے والی حادثوں سے بچنے اور نمٹنے کے لئے کافی مدد فراہم کریگا۔

اس ایپ کو تیار کرنے والے نوجوان کا نام شعیب احمد  ہے جنہوں نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

شعیب احمد اور انکی ٹیم کے تیار کردہ اس ایپلیکیشن کی مدد سے ہنگامی صورتحال میں مسافروں کی لوکیشن متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتی ہے۔

اسکے علاوہ موٹر ویز پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی جیسے واقعات سے بچا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شعیب احمد اور ان کی ٹیم اس وقت امریکا میں موٹر وے کے لیے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنی اس ایپ کو سرکاری سطح پر متعارف کروانے اور عام شہریوں کو فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔

Post a Comment

0 Comments