Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مستحکم جمہوریت کیلئے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہو گا ،وزیراعظم


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت مضبوط کرنی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا ،وزرا پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں وزرا کی حاضری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور وفاقی وزیر حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف 
کی جنہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں سب سے زیادہ شرکت کی ۔

پاک برطانیہ ’’قیدیوں کی حوالگی معاہدے‘‘ میں بڑی پیشرفت سامنے آگئیوزیراعظم نے اس موقع پر وزرا کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی عوام کے مسائل کا بہترین فورم ہے جہاں پر ہر وزیر عوام کو جوابدہ ہے ۔


وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت کو فروغ دینا ہے اور اسے مضبوط بنانا ہے تو سب سے پہلے ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہو گا ۔


انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے ،تمام عوامی نمائندے عوام کے مسائل حل پر اپنی توجہ مرکوزکریں ۔


Post a Comment

0 Comments