اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بس، ویگن ،کوسٹر، ٹیکسی، رکشہ چنگ چی پر پابندی عائد کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے بھی کورونا وائرس کی شدت کے پیش نظر پابندیاں سخت کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں مارکیٹیں اور بازار شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے، کورونا کی زیادہ شرح والے 9 شہروں میں یکم اپریل سے انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ اورشادی کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کورونا کی زیادہ شرح کے باعث لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا ،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ میں یکم سے 11 اپریل تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ ان شہروں میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہوٹل اور ریسٹورینٹس بند رہیں گے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جب کہ یہ پابندیاں 11 اپریل تک نافذ رہیں گی۔
0 Comments