اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانے کی وجہ میں تاخیر کی کچھ وجوہات ہیں، بہت سی ایسی باتیں ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں، وزیراعظم کی نقل و حرکت شیئر نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میتیں اور جنازے سب کے سانجھے ہوتے ہیں۔ عمران خان کی حد تک جو مسئلہ ہے وہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہے۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میتیں اور جنازے سب کے سانجھے ہوتے ہیں۔ شہدا اور میتیوں کا احترام مقدم ہے۔ کوئٹہ میں بہت افسوسناک واقعہ ہوا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اگلے ہی لمحے کوئٹہ پہنچا۔ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
وزیراعظم کی کوئٹہ آمد سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان کی جانے کے دورے میں تاخیر کچھ وجوہات کی بنا پر ہے، بہت سی ایسی باتیں ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں، وزیراعظم کی نقل و حرکت شیئر نہیں کی جاتی۔ شہداء کی تدفين کے مسئلے پر مذاکرات کر رہے ہيں۔ اُميد ہے کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے نمٹ جائيں گے۔ مظاہرین کا ایک مطالبہ بلوچستان حکومت کا خاتمہ ہے۔ تدفين ہوجائے تو وزيراعظم آج ہی کوئٹہ روانہ ہوجائيں گے۔ عمران خان ہزارہ برادری سے ایک خاص ہمدری بھی رکھتے ہیں۔ ہمارے 2 وزرا علی زیدی اور زلفی بخاری بھی وہاں موجود ہیں۔
سیکیورٹی سے متعلق اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ہزارہ برادری کو بھی دہشت گرد عرصے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ حملے میں بہت سی تنظیموں کا نام سامنے آرہا ہے۔ ہم نے ویسع پیمانے پر اس علاقے کو سرچ کیا ہے۔ ایف سی کو مجرمان کی تلاش کے احکامات جاری کرچکے ہیں۔ جلد رپورٹ سامنے لائیں گے۔ بین الاقوامی طاقتیں دہشت گردانہ کارروائیوں اور شعیہ سنی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی ایک گروہ کو بارہ کہو سے پکڑا گیا ہے۔
پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی سے متعلق پوچھے گئے سوالے کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے۔ 4 ماہ ميں علماء کے خلاف سازش کرنے والے 4 گروہ پکڑے گئے۔ کراچی، لاہور ، اسلام آباد، کوئٹہ میں ہائی الرٹ ہے۔ مذہبی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات دہشت گردوں کے ٹارگٹ پر ہیں۔ بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کارروائیاں کرنے والے دہشتگردی کر رہے ہیں۔ علما سے مسئلے پر تعاون مانگا ہے۔ 20 شخصیات کو خطرہ ہے۔
اپوزیشن کے بیانات پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم اور بلاول نے سیاست کی تقاریر کیں۔ ان کے بیانات افسوس سے زیادہ سیاسی بیانات ہیں۔ عمران خان کی حد تک جو مسئلہ ہے وہ ایک گھنٹے سے زیادہ کا نہیں ہے۔
شہید ہونے والے افغان کان کنوں کی شناخت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کان کنوں میں سے کچھ کے پاس شناختی کارڈز نہیں تھے، جس کیلئے حکام کو مسئلے کے حل کیلئے بول دیا گیا ہے۔ لواحقین کے مطالبات کی رپورٹ وزیراعظم کو دیدی ہے۔ 10-10 لاکھ روپے وزیراعظم کی جانب سے، جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 15، 15 لاکھ روپے ان کو دیئے جائیں گے۔
0 Comments