Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مشکوک ٹرانزیکشن کیس:میڈیکل بورڈ کاآصف زرداری کی صحت پرعدم اطمینان


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اسلام آباد ہائیکورٹ نے8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدرآصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 3 فروری تک توسیع کردی۔

جمعرات کواسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم پرقائم میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ پیش کردی۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کوغیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ رپورٹ میں تو لکھا ہے کہ آصف زرداری کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرنےعدالت کو بتایا کہ نیب کوابھی تک رپورٹ نہ ملی اور نہ انھوں نے پڑھی ہے۔

سابق صدرکےوکیل نےعدالت کو بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو وہی بیماری بتائی جس پر انھیں جیل سے ضمانت ملی تھی۔آصف زرداری کی صحت اب بھی تشویشناک ہے اس لئے انھیں ضمانت دی جائے۔فاروق نائیک کی استدعا پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ پہلے نیب کو میڈیکل رپورٹس لینے دیں۔

اسلام ہائیکورٹ نے میڈیکل رپورٹس پر 3 فروری کو دلائل طلب کر لئے۔عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ میڈیکل رپورٹس پردلائل کےبعد ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔عدالت نےآصف زرداری کی جمعرات 28 جنوری کو عدالت سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرلی۔ 

Post a Comment

0 Comments