اسلام آباد : (جاگو پاکستان) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے،سندھ سے لیکر بلوچستان تک کشمیر کاز کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں سے حق رائے دہی کا وعدہ پورا کیا جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر زور دینا چاہیئے۔
الیکشن کمیشن : وفاقی وزیر خسروبختیار کیخلاف اثاثہ جات کیس ناقابل سماعت قرار نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں یوم حق خودارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نےکہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت 15 سال سے ہر فورم پر جھوٹ بولتا رہا، فاشسٹ مودی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، مودی کی پالیسیوں سے تنگ بھارت میں آباد اقلیتیں آج قائداعظم کی حمایت کر رہی ہیں۔

0 Comments