اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ایک ہفتے میں شیڈول طلب کرلیا۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟، عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے بعد پہلی پیشی پر سخت سرزنش بھی کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کے کرونا وبا کے دوران ضمنی الیکشن کرانے پر جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اس احسان پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرے؟۔ الیکشن کمیشن 2018 کے انتخابات کے بعد سے فارغ ہی تو بیٹھا ہوا ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں انتخابات کا شیڈول اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی میٹنگ کے منٹس پر مشتمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

0 Comments