Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شیخ رشید وفاقی وزیر داخلہ بنا دیئے گئے


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

حکومت نے کابینہ اراکین کے عہدوں میں تبدیلی کرتے ہوئے شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لیتے ہوئے اعظم سواتی کو وزیر ریلوے اور اعجاز شاہ سے وزارت داخلہ واپس لیتے ہوئے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ مقرر کردیا ہے۔

اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ اس پہلے اعجاز شاہ وزیر داخلہ اور اعظم سواتی وزیر انسداد منشیات تھے۔


قبل ازیں جمعہ کے روزعبدالحفیظ شیخ نے بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments