اسلام آباد : (جاگو پاکستان)سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کے میسنجر اور انسٹا گرام کی سروس ڈاؤن ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
صارفین دونوں ویب سائٹس پر پیغام رسانی نہیں کر پا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی دونوں ویب سائٹس کے مالک مارک زکربرگ کے ہیں۔ اس ضمن میں دونوں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کوئی بات تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک میسنجر پر سرور سے تعلق بنانے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے تو انسٹا گرام پر صارفین کے پیغامات لوڈ نہیں ہو رہے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے پہلے پریشانی کا سامنا یورپ میں مقیم صارفین کو کرنا پڑا اور اس کے بعد سلسلہ دراز ہوا تو جاپان میں بھی صارفین مشکلات کا شکار ہونے لگے۔
انسٹا گرام اپنے صارفین کو غلط معلومات فراہم کرنے سے روکے گا
ذرائع ابلاغ کے مطابق اب یہ سلسلہ بھارت تک بھی وسیع ہو گیا ہے اورصارفین پریشانی کا شکار ہیں۔

0 Comments