Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کرپٹو کرنسی کیس: ایف آئی اےکو کارروائی سے روک دیا





اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سندھ ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے وفاق اور ایف آئی اے کو تحریری جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

جمعرات 17 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر ایف آئی اے اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کيا۔

جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نہ اپنا کام کرتا ہے نہ لوگوں کو کاروبار کرنے دیتا ہے۔ جب تک ایف آئی اے جواب جمع نہیں کراتا کسی کو حراساں نہیں کرے گا۔

جسٹس امجد سہتو نے درخواست گزار وقار زکا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایف آئی اے آپ کو تنگ کرے تو بتائيں۔ وقار زکا نے کہا کہ یہ صرف میرا مسلہ نہیں ہے بلکہ پورے پاکستان کا مسلہ ہے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو پتا ہے ورچوائل کرنسی کتنی بڑھ گئی تھی؟ لوگوں نے کتنا پیسہ کمایا؟ ایف آئی اے لوگوں کا کاروبار کیوں روک رہا ہے؟

وکیل اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کسی کے خلاف کارروائی کی ہدایت نہیں کی اور نہ ہی پاکستان میں کرپٹو کرنسی پر پابندی لگائی ہے۔ وقار زکا نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے از خود لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

عدالت نے سیکریٹری خزانہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو عدم پیشی پر شو کاز جاری کر دیا جبکہ مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

وقار زکا نے ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

وقار زکا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک بٹ کوائن کا اکاونٹ نہیں کھول رہا جبکہ ایف آئی اے ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے لہٰذا ایف آئی اے کو کارروائیوں سے روکا جائے۔

Post a Comment

0 Comments