اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے فضائی آلودگی ميں کمی کےلیے منگواليا ہے۔
پی ایس او کے مطابق پہلی شپمنٹ کے ذریعے 50ہزار ٹن ڈیزل کراچی پہنچ گیا جو یکم جنوری سے ڈیزل کی قیمت کا دوبارہ تعین کیا جائے گا۔
پی ایس او ترجمان نے مزید کہا ہے کہ جمعے کی شام تک ڈیزل جہاز سے آف لوڈ ہوجائے گا جس کی فروخت معمول کی قیمت پر ہوگی۔
اس سے قبل حکومت پاکستان کم آلودگی پھیلانے والے یورو فائیو کے معیار تک لانے کیلئے کوشاں تھی تاہم اس حوالے سے اسے آئل ریفائنریز کی مزاحمت کا سامنا تھا کیوںکہ آئل ریفائنریز کو انہیں اپنے پلانٹس کو اپ گریڈ کرنا پڑتا۔
حکومت نے آئل کمپنیز بشمول پی ایس او، شیل اور ہیسکول سے کہا ہے کہ یکم ستمبر 2020ء سے پیٹرول صرف یورو فائیو معیار کا درآمد کریں جبکہ یوور فائیو ڈیزل یکم جنوری 2012ء سے لایا جائے۔
پی یس او کے ملک میں 3ہزار 500سے زائد پیٹرول پمپس ہیں جن میں سے پہلے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد، جہلم، گوجرانوالہ اور حیدرآباد کے 56 پمپس پر یورو فائیو معیار کے فیول کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یورو فائیو فیول معمول کے پیٹرول سے تقریباً 20 روپے مہنگا ہے۔
0 Comments