اسلام آباد : (جاگو پاکستان) خالد خورشید کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران کان کی جانب سے خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ بیرسٹر خالد خورشید تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔
یاد رہے کہ خالد خورشید نےتحریک انصاف میں 2018 میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلیے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا۔
خالد خورشید کی نامزدگی کیلیے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان قیادت سے مشاورت کی۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کی اسپیکرمنتخب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے 18ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن کے امیدوار غلام محمد نے 8ووٹ حاصل کیے تھے۔تحریک انصاف کے ہی نذیر ایڈووکیٹ 23ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔
0 Comments