اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ہالینڈ میں تیار کی گئی زمین پر دوڑنے کے ساتھ ہوا میں اڑنے کی صلاحیت رکھنے والے انوکھی کار کو رجسٹرڈ کر لیا گیا۔
ہالینڈ میں تیار کی گئی اس کار کی قیمت 5 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھی گئی ہے اور اس کار کو اڑانے کے لیے ڈرائیور کو عام لائسنس کے علاوہ پائلٹ کے لائسنس کی بھی ضرورت ہو گی۔
کار تیار کرنے والی کمپنی کو اب تک کار کی خریداری کے لیے 80 آرڈر مل چکے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد کار کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق کار میں 2 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ کار میں 4 سیلنڈر انجن لگائے گئے ہیں۔ تین پہیوں والی یہ کار 10 منٹ میں اڑان کے لیے تیار ہو جائے گی۔
کار کا وزن ایک ہزار 500 پونڈ ہے اور اسے اڑان بھرنے کے لیے 540 فٹ کے رن وے کی ضرورت ہو گی اور لینڈنگ کے لیے صرف 100 فٹ کا رن وے درکار ہو گا۔
جاگو پاکستان نیوز کے مطابق کار کا ہینڈل موٹربائیک کی طرز کا بنایا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ لگے پر فولڈ ہو جاتے ہیں۔
کار تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کئی سالوں کی محنت کے بعد ہم یہ کار تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

0 Comments