Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسلام آباد:پمزاسپتال کا200 سےزائد عملہ کرونا سےمتاثر


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں 200 سے زائد عملہ کرونا سے متاثرہوا ہے۔

جمعہ کو ترجمان پمز وسیم خواجہ نے بتایا ہے کہ اسپتال کے متاثرہ عملے میں سے کسی کی طبیعت تشویشناک نہیں تاہم پمز اسپتال کے مزید 2 وارڈز آئسولیشن وارڈزمیں تبدیل کردیئے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 102 افراد تا حال پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اورکرونا وائرس کی وجہ سے اسپتال کا تمام اسٹاف ہائی الرٹ ہے۔

ڈی ایچ او نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 425کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں7 ہزار 282 ٹیسٹ کئے گئے۔

Post a Comment

0 Comments