Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے دھرنا جاری


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف پاکستان کی ہندو کمیونٹی کا اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق دھرنے میں ۔سکھ اور دیگر کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہیں،سندھ اور ملک کے دیگرعلاقوں سے ہندو،سکھ اوردیگرکمیونٹیز کے سینکڑوں افراد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے جنہوں نے بھارتی ہائی کمشن کے سامنے اجازت نہ ملنے پر شاہراہ دستور پر ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر دھرنادیاتھا، بھارت میں قتل ہونے والے ہندو خاندان کے ورثاء بھی مظاہرین کے ساتھ موجود ہیں۔

گذ شتہ ماہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور میں امیگریشن کی غرض سے کئی سال قبل بھارت منتقل ہونے والے پاکستانی ہندو خاندان کے 11 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

قتل ہونے والے ہندو خاندان کے ایک فرد کی بیٹی نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی ہندو خاندان کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ایجنٹ نہ بننے پر قتل کیا گیا۔ حکومت پاکستان نے بھارت سے ہندو خاندان کے قتل کی تحقیقات سے آگاہ کرنے اور پاکستان کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے تاہم بھارت کی جانب سے تاحال تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ مظاہرین کو ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


Post a Comment

0 Comments