
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ” ارطغرل” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارانگین آلتان نے پاکستان کے 73 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر مداحوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔
استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے یومِ آزادی کے موقع پرارطغرل کو استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ مدعو کیاتھا، اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر تفصیلات جاری کیں۔انگین آلتان نے قونصلیٹ میں ریکارڈ کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار نے اپنے مداحوں کیلئے ان کی قومی زبان اردو میں کہا “تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک” ۔بلال پاشا نے انگین آلتان کی آمد پرشکریہ ادا کرتے ہوئے بطور تحفہ کتاب پیش کی۔اداکار نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر بھی پاکستانیوں کیلئے مبارکباد کی ٹویٹ کی۔ڈرامہ ” ارطغرل غازی” وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ڈرامے میں 13ویں صدی میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے قبل اسلامی فتوحات کا سلسلہ دکھایا گیا ہے
0 Comments