
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سنٹر قائم کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کی طبی امداد کیلئے گلبرگ، لیاقت آباد، نیو کراچی میں طبی مراکز قائم کردیئے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، کراچی کے 36 علاقوں سے سیلابی پانی کی مکمل نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی فلڈ کنٹرول سنٹر کے ٹیلی فون نمبر جاری کر دیئے، متاثرین ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
021 34491082, 021 99247267, 021 99207795
0 Comments