
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) صدر ڈاکٹرعارف علوی نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا گیا۔ انہیں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں کے لئے نشان پاکستان سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ سید علی گیلانی کی طرف سے حریت رہنماؤں نے وصول کیا۔
0 Comments