
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان کےسب سےبڑےفلاحی ادارے کا کراچی ميں نيٹ ورک بند ہوگیا ہے۔
ترجمان ایدھی نے بتایا ہے کہ فلاحی ادارے کے نمبر 115 اور ديگر انفارميشن بيوروکےتمام فون بند ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی کيلئے ايدھی ايمبولينس سروس معطل ہوگئی ہے۔ترجمان ايدھی نے مزید بتایا کہ پی ٹی سی ايل کی جانب سےلائن ميں خرابی کابتايا گيا ہے،اس لئےبدھ کوپورا دن ايدھی سینٹر کی ٹیلی فون سروس بند رہے گی۔ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ايمرجنسی کےلیے شہری 02132331813پررابطہ کريں۔
0 Comments