Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

شام میں غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی غیر قانونی ہے: ایران

شام میں غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی غیر قانونی ہے: ایران
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے شامی عوام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام غیر ملکی قوتیں جن کی موجودگی شام میں غیر قانونی ہیں انہیں ملک کو چھوڑنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز مشرق وسطی اور شامی بحران کا سیاسی حل کے موضوع پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں آستانہ امن عمل کے ضامن ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے شام کی صورتحال کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس اور اس کے بیانیےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے شام کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لئے سنجیدہ وعدوں پر عمل در آمد پر تاکید کرتے ہوئے خود مختاری اور علیحدگی پسند منصوبوں کے غیر قانونی اقدامات کی مخالفت کی۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ اس بیان میں شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں اور شامی علاقے جولان پر قبضے کو مسترد کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے امریکی فیصلے کی مذمت کی گئی ہے

Post a Comment

0 Comments