Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

حکومت کے ابتدائی 700 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 700 روز مکمل ہوچکے ہیں اس ضمن میں حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز ادارہ شماریات کی جانب سے پی ٹی آئی کی حکومت کے 700 روز کی کارکردگی کے دستاویزات جاری کردیئے گئے ہیں۔

دستاویزات ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت میں مہنگائی پچھلے 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10.74 فیصد رہی ہے جبکہ مالی سال 2017-18 میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.68 فیصد تھی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے 700 روز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور چینی 29 روپے 73 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔

اگست 2018 میں چینی کی قیمت 55.59 روپے فی کلو تھی جس کے بعد چینی کی قیمت اب بڑھ کر 85 روپے 32 پیسے فی کلو ہوگئی  ہے۔

جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2018 تا جولائی 2020 دال ماش 94 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 42 روپے,دال مونگ 126 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2018 تا جولائی 2020 دال چنا 20 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔

دستاویز ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ موجودہ دور میں آٹا ساڑھے 9 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ اگست 2018 تا جولائی 2020 بکرے کا گوشت 182 روپے فی کلو مہنگا ہوا اور اسی عرصے میں گائے کا گوشت 95 روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

موجودہ حکومت کے 700 دن میں تازہ دودھ 15 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران دہی 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا  ہے۔


Post a Comment

0 Comments