Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پنجاب حکومت کا لاہور کے مزید7 علاقے لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : (جاگو پاکستان)  پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر مزید 7 علاقے لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ حکومت نے لاہور کے مزید 7 علاقوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔واپڈا ٹاون اور ای ایم ای کو مکمل لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ٹاون شپ اے ٹو بلاک، چونگی امرسدھو مین بازار اور گرین ٹاون کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔تاہم پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اسکیم، جوہر ٹاون سی بلاک کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔ مجوزہ علاقوں میں 90 ہزار 182گھر، 1لاکھ 21ہزار134خاندان رہائش پذیر ہیں۔مجوزہ علاقوں کی آبادی 6لاکھ60ہزار77 افراد پر مشتمل ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments