Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

وزیراعظم کاہیلتھ ورکرز کے کروناوائرس کا شکار ہونے کا نوٹس

وزیراعظم کاہیلتھ ورکرز کے کروناوائرس کا شکار ہونے کا نوٹس

وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کیلئے فول پروف منصوبہ ترتیب دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی حفاظتی پلان طلب کرلیا۔ وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے حکام  وزیراعظم کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیرو ہیں۔ ان کی حفاظت کیلئے فول پروف پلان ترتیب دے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث اب تک سیکڑوں ہیلتھ ورکرز کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments