Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

دنیا میں کرونا متاثرین کی تعداد تقریبا ایک کروڑ ہوگئی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) دنیا میں کرونا متاثرین کی تعداد تقریبا ایک کروڑ جبکہ مرنے والوں کی تعداد تقریبا 5 لاکھ کے قریب  پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ سال 31 دسمبر کو کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا۔ کیسسز کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچنے میں 28 دن لگے۔ اگلے 36 دن میں یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلا اور تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

اگلے 26 دن میں کرونا متاثرین کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔ کیسسز دس لاکھ سے ایک کروڑ تک پہنچے میں تقریبا 86 دن لگے۔

 کرونا سے پہلی ہلاکت گیارہ جنوری کو رپورٹ ہوئی تھی۔ اموات کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے میں تین ماہ لگے جبکہ24  اپریل کو مجموعی ہلاکتیں دو لاکھ سے تجاوز کرگئیں یعنی اموات ایک لاکھ سے دو لاکھ تک پہنچنے میں صرف پندرہ دن لگے۔

آج 27 جون کو اموات کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے یعنی تقریبا دو ماہ میں تعداد 2 لاکھ سے بڑھ کر پانچ لاکھ ہو چکی ہے۔

پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یکم اپریل کو لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 5 تھی اور اب تقریبا تین ماہ کے بعد یہ تعداد چار ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments