دونوں وزراء نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود نے وزیراعظم سے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کوئی سازش نہیں کی نہ ہی کسی سازش کا حصہ ہیں، فواد چوہدری کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو نرمی کا تاثرجائےگا۔خیال رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک انٹریو میں تحریک انصاف کے رہنماؤں جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔یہ خبر بھی پڑھیں: وزارت سے استعفے کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آ گیاامریکا کے سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وفاقی وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وزرا کو خبردار کرچکے ہیں کہ ہمارے پاس ساڑھے پانچ چھ مہینے ہیں جس میں ہمیں خود کو تگڑا کرنا ہوگا ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔اس کے انٹرویو کے بعد وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے بھی کہا تھا کہ وفاقی وزیر کا رویہ غیر ذمے دارانہ ہے، اگر عمران خان ٹیم بنانے میں ناکام ہیں توفواد چوہدری استعفیٰ دے دیں۔فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آج فواد چوہدری نے کہا کہ کسی اور کی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ اس وقت تک وزیر رہیں گے جب تک انہیں وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست کمزور دل والے حضرات کا کھیل نہیں ہے۔- Home-icon
- Jaago Pakistan
- Articles
- _Articles by Public
- _Featured Articles
- News
- _International News
- _National News
- _Latest News
- _Defence News
- _Politics
- _Economy
- _Business
- _Health
- _Education
- _Science & Technology
- _Local News
- _Fashion
- _Sports
- Regional News
- _Islamabad
- _Punjab
- _Sindh
- _Khyber Pakhtunkhuwa
- _Balochistan
- _Gilgit Baltistan
- _Azad Kashmir
0 Comments