
اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب سندھ حکومت کوئی وفاقی ٹیکس جمع نہیں کرے گی، ایک تو ٹیکس جمع کرکے دیں پھر اسی میں سے انکم ٹیکس کی مد میں کٹوتی کی جاتی ہے۔
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اوراس متعلق میں نے وزیرایکسائز کوکہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلی نے بنایا ہے، ائیریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے۔
0 Comments