Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Usman Buzdar took notice of three sisters who fell into Chenab river, While taking selfie.

سیلفی لینے کے دوران تین بہنیں دریائے چناب میں جاگری، وزیر 

اعلیٰ کا نوٹس


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) دریائے چناب پر پکنک منانے کے دوران سیلفی لیتے ہوئے تین بہنیں ڈوب گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر میں تفریح کے غرض سے پانچ سگی بہنیں دریائے چناب پر گئیں، جہاں تین بہنیں سیلفی لینے کے دوران پاؤں سلپ ہونے سے دریا میں جاگری۔

واقعے کے بعد موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک بہن کو ڈوہنے سے بچالیا جبکہ دو پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہوگئیں،دونوں بہنوں کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے دریائے چناب میں چار افراد کے ڈوبنے کے واقعہ

کو نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش کےلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

کرتے ہوئے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



Follow us on Facebook and YouTube. ThankYou for your response.

Post a Comment

0 Comments