Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکی ریاستوں کو یکم نومبر سے کورونا ویکسین کی تقسیم کے لیے تیار رہنے کا حکم

 اسلام آباد : (جاگو پاکستان) امریکہ میں صحتِ عامہ سے متعلق امور کے نگران ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ملک کی تمام 50 ریاستوں کے حکام سے کہا ہے کہ وہ یکم نومبر سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تقسیم شروع کرنے کی تیاری کریں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ڈی سی کی جانب سے ریاستوں کو یہ گائیڈ لائنز 27 اگست کو جاری کی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی سی کی جانب سے ویکسین کی تقسیم سے متعلق جس تاریخ کا انتخاب کیا گیا ہے اس کے دو روز بعد امریکہ میں صدارتی انتخاب ہونا ہے۔ریاستوں کے گورنرز کو ارسال کردہ چار صفحات پر مشتمل میمو میں سی ڈی سی نے صحت کے مقامی محکموں اور حکام سے کہا ہے کہ وہ ویکسینیشن شروع کرنے سے متعلق اپنے منصوبوں کا ابتدائی خاکہ یکم اکتوبر تک تیار کرلیں۔خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سی ڈی سی نے رابطہ کرنے پر مذکورہ میمو پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔


Post a Comment

0 Comments