اسلام آباد : (جاگو پاکستان) فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراپنی ٹوئیٹ میں ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظارکریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونےہی رہیں گے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ آپ پاکستان کا تاریک دورہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں۔ ن لیگ والے صرف بوٹ پالش کا سامان لےکرکھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن کو تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہوجاتی ہےاورپاکستان میں یہ ہی ہوا۔
جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا ۔۔۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا
0 Comments