Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید





اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کی آر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور مقامی کٹھ پتلی پولیس نے ضلع شوپیاں کے علاقے چاؤگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ راستے بند اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی۔

مزید پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید
قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران روایتی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب آل پارٹیز حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جدو جہد آزادی کو دبانے کے لیے محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک بڑی جیل بن گئی ہے جہاں کے لوگ ایک بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر دنیا کی بڑی کھلی جیل
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ جنگی قیدی بھی بین الاقوامی قانون کے مطابق سہولیات حاصل کرتے ہیں لیکن بھارت کی 10 لاکھ سے زائد قابض افواج کے محاصرے میں رہنے والے کشمیری عوام اپنے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کے سائے میں جہنم کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک کشمیری نوجوان کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments