اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ماہ رمضان کے دوران ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں سرکاری نرخوں پر جبکہ اوپن مارکیٹ میں من مانے ریٹس پر چیزیں فروحت کی جارہی ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 32 روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ مرغی کی قیمت 27 روپے مزید بڑھ گئی ہے اور چینی مزید ایک روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

0 Comments