Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

راولپنڈی میں بلاول پی پی پی کا جلسہ منسوخ کریں، محکمہ صحت سندھ کا مشورہ



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) سندھ کی وزارت صحت نے راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ 17 فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ 2 فیصد ہے۔لاہور میں آئی سی یو وارڈ 95 فیصد بڑھ گئے ہیں جب کہ فیصل آباد میں انفیکشن کی شرح 20 فی صد ہے۔اگر راولپنڈی میں 4 اپریل کا پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہوگا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔

اس سے قبل،لاہور میں نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب آفس میں پیشی ملتوی کردی۔ قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس وباء کی تیسری لہر سے متعلق این سی او سی کی جانب سے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے پیش نظر ن لیگی رہنماء کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


Post a Comment

0 Comments