Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گی



اسلام آباد : (جاگو پاکستان) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی بدھ 17 مارچ کو کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرواز کو کچھ دیر کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 368 کراچی کے جناح ایئرپورٹ سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ روانگی کے وقت پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد اسے بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر دوبارہ اتار لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو متبادل پرواز فراہم کردی گئی ہے۔ پرواز میں 162 مسافر سوار تھے۔ پرندہ طیارے کے بلند ہوتے ہوئے دائیں انجن سے ٹکرایا۔

حکام کے مطابق مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کرکے طیارے کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلی نقصان کا جائزہ بورو اسکوپ کی مدد سے لیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کی روک تھام کا مؤثر نظام کا نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب بنتا ہے۔ فضائی حفاظت اداروں اور معاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


Post a Comment

0 Comments