اسلام آباد : (جاگو پاکستان) ضلع چکوال کے بھون چوک پر برطرف کردہ ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی ٹریفک پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی.
جاگو پاکستان ذرائع کے مطابق کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا ٹریفک پولیس کے روکنے پر الجھ پڑا.
ملزم نے اپنی کار پر ممبر لاہور ہائی کورٹ بار، بیک شیشے پر پولیس جبکہ گاڑی پر نیلی بتی لگا رکھی ہے.
ڈی ایس پی صدر سرکل وقار عظیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ تقریباً 3 گھنٹے بعد پنجاب پولیس کے جوانوں نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق برطرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر پہلے بھی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹس لگانے کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔
برطرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر لڑکی سے زیادتی کا بھی الزام بھی رہ چکا ہے۔
برطرف ڈی ایس پی پنجاب پولیس عمران بابر جمیل کے سال 2010 سے ستارے گردش میں ہیں۔
جاگو پاکستان ذرائع کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن چکوال میں برطرف ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری،پولیس ذرائع



0 Comments