اسلام آباد : (جاگو پاکستان) راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں واہ کینٹ کےعلاقے نیو سٹی میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکے سے 2 بچیاں اور خاتون خانہ جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
جمعہ کی صبح واہ کینٹ نیو سٹی کےگھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیوحکام کےمطابق آگ لگنے سے زخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی حالت خطرےسے باہر ہے

0 Comments