Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مسلم لیگ(ن) کے ناراض اراکین قیادت پرپھٹ پڑے،کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے ناراض اراکین جلیل شرقپوری اور اشرف انصاری نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ مسترد کردیا ، ن لیگی قیادت ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہی ہے،مریم نواز کا ’’آریا پار‘‘ سب نے دیکھ لیا ، نوازشریف سچے ہیں تو ملک واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناراض لیگی اراکین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سینیٹر بن کر آجاتے تو سب حلال ہو جاتا مریم نواز اور مولانا شاید تھک گئے ہیں ،

 مریم نواز نے کہا تھا کہ آر یا پار ہو جائے گا مگرکیا ہوا یہ سب نے دیکھ لیا ، اگر اسعتفے دینا چاہتے تو دیں اور اپنی بات سچ ثابت کریں ۔


عوام نے ن لیگ کے بیانیے کو سپورٹ نہیں کیا کیونکہ ن لیگی قیادت ملک و قوم کو نقصان پہنچا رہی ہے ایک طرف استعفے اور دوسری طرف سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی باتیں کررہے ہیں ۔


انہوں نے کہاکہ یہ اسمبلیاں ٹھیک نہیں ہیں تو آپ استعفے دیدیں اور مولانا فضل الرحمن نے اجتماعی استعفوں کی بات کی تھی کہاں ہیں وہ استعفے ؟دیتے کیوں نہیں ؟کس بات کا انتظار ہے ؟انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف سچے ہیں تو ملک واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں ، یہ کوئی بری بات نہیں اور اگر نوازشریف سے ناانصافی ہورہی ہے تو میدان میں آئیں اگر وہ میدان میں آکر مقابلہ نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ووٹرز کی اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے ساتھ ہے ۔


انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک بھر میں جلسے کیے مگر ان کے جلسوں میں لوگ نہیں آئے اور ان کے بیانیے کو مسترد کردیا ۔ملک دشمن قوتیں پاکستان میں امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم ہیں اور اس وقت اسلام دشمن قوتوں کی اسلام اور پاکستان پر یلغار ہے ،اسرائیل اور بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اور ہر اگلہ دن پاکستان پر تنگ کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔


اشرف انصاری نے کہاکہ جب حلقے کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تو ہم دوبارہ اپنے حلقے میں کیسے جاسکیں گے اس لئے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس پر ہمیں پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے ۔


اشرف انصاری نے کہاکہ آپ کو ضرورت پڑتی ہے تو حکومت سے رابطے کرتے ہیں ہم نے بھی حق نمائندگی ادا بہتر یطریقے سے ادا کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور حلقے کے مسائل ان کے سامنے رکھے ۔


انہوں نے کہاکہ مشکل پڑنے پر نوازشریف ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ کر چلے گئے ،مشرف دور میں بھی یہی ہوا تھا وہ مسلم لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔


نوازشریف کو کبھی بیمار نہیں دیکھا وہ صحت مند ہیں ،مسلم لیگ (ن) کا خدمت کا نعرہ نہیں تھا لیکن اصل میں مال بنائو کاکام کیا گیا ،میاں نوازشریف کو ملک کی جان چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ اب پاکستان کو قائد اعظم جیسا لیڈر چاہیے ۔


انہوں نے کہاکہ جو جتنا بڑا قبضہ گروپ ہے وہ لیگی قیادت کے اتنا زیادہ قریب ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرا نوازشریف اور مریم نواز سے ذاتی اختلاف رہا ہے اور ہمیشہ سچ بات ان کے منہ پر بھی کی ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو اپنا قائد مانتے تھے مگر وہ اب قائد کہلانے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ وہ ہمیں مشکل میں پھنسا کر خود باہر چلے گئے ۔


Post a Comment

0 Comments