اسلام آباد : (جاگو پاکستان) عوامی بیدار پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ بھارت گلگت بلتستان میں مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا کرنے کیلئے سازشیں کررہا ہے ،ایک ٹولہ گلگت بلتستان لوگوں کو پاکستان کیخلاف اکسا رہاہے ،یہی وہی ٹولہ ہے جو دن رات پاک فوج پر بھونکتا، مذہبی عقائد پر حملہ اور معزز علما ئے کرام کی پگڑیاں اچھالتا ہے،پاک فوج اس ٹولے کیخلاف کارروائی کرے ، ہم ساتھ کھڑے ہیں،ہم گلگت بلتستان کے پاکستان کیساتھ الحاق پر چٹان کی طرح کھڑے ہیں ،مہدی شاہ کے خاندان کو بھارتی ایجنٹ دھمکیاں دے رہے ہیں وزیراعظم اور پاک فوج انہیں تحفظ فراہم کرے۔
گلگت بلتستان میں بھارتی سازشوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی بیدارپارٹی کے رہنمائوں محمد شریف کاکڑ،بیدار خان ،عباس ایڈووکیٹ،طیبہ رضوی ودیگرنے کہاکہ گلگت بلتستان میں بھارت کی جانب سے جو سازشیں کی جارہی ہیں ان کو ناکام بنانے اور گلگت بلتستان کے عوام کو ان سے نجات دینے کے لئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ چند دن پہلے ڈس انفلولیپ کی رپورٹ آئی تھی اس کے مطابق بھارت گلگت بلتستان اور کشمیر کے اندر سازشیں کررہاہے جوکہ بھارت کی عالمی جنگ کا ایک حصہ ہے ،رپورٹ میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ جعلی این جی اوز اور رپورٹ کے ذریعے پاکستان کا تشخص گلگت بلتستان اور کشمیر کے بارے میں دنیا بھر میں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ہم دیکھ رہے ہیں دو تین روز پہلے شہید وطن حیدر شاہ رضوی کے فرزند مہدی شاہ رضوی نے اپنی ویڈیو میں حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے اور ان حالات کو دیکھتے ہوئے یہ واضح ہوگیا ہے کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کے لئے پیسوں کے ذریعے گلگت بلتستان اور کشمیر میں ملوث ہونا چاہتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ مہدی شاہ نے واضح کیا ہے کہ ایک ٹولہ جسے بھارت سپورٹ کررہاہے وہی دن رات پاک فوج پر بھونکتے ہیں اور یہ ٹولہ مذہبی عقائد پر حملہ کرتا ہے اور فحاشی کے اڈے کھولنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ ٹولہ معزز علما کرام کی پگڑیاں اچھالتا ہے اور یہی وہی ٹولہ ہے جو اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں سے انحراف کرتاہے ہم بحیثیت گلگت بلتستان کے وارث ہوتے ہیں پاکستان کیساتھ الحاق کے موقف پر آج بھی قائم ہیں اگر اس ٹولے کے خلاف بروقت کارروائی نہ کی گئی تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے ۔
اس ٹولے نے پاکستانیوں کو پاک فوج کےخلاف اکسایا ،یہ ٹولہ پاک فوج مردہ باد کے نعرے لگا رہا ہے ،کیا اس ٹولے کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم ، عصمت دریاں نظر نہیں آتیں ؟ہم پاک فوج اور ریاست پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اور پاک فوج کو اس ٹولے کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھرپور جرات کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کو صوبہ بنائے ۔طیبہ رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد حیدر رضوی ایک محب وطن پاکستانی تھے جس کا ثبوت میرے بھائیوں نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے دیا ہے ۔
انہوں نے میرے بھائی نے بھی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ وہ پاکستان کیساتھ کتنی محبت کرتے ہیں اور بھارت سے کتنی نفرت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ شرپسند مہدی شاہ کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں کررہے ہیں، شرپسندوں نے میرے بھائی سے پاکستان مخالف بیانات دلوانے کی کوشش کی مگر انہوں نے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ،انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور پاک فوج سے محبت کی بات کی ، قائد اعظم محمد علی جناح سے محبت کرتے ہیں ، پاک فوج میرے بھائی اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کرے ۔
شرپسند گلگت بلتستان میں بھی مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں اور شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج اور ریاست پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ،وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ میرے بھائی اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کریں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے نظریے پر یقین رکھتے ہیںاور پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے ۔

0 Comments