Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ای سی سی نے ایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس فراہمی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی)  نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل )کے لیے گیس فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس  ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت  کے لیے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت  کے لیے 50 لاکھ ، ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت  کے لیے ایک کروڑ اور ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت  کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  وزارت اطلاعات کی کوویڈ 19 کی اشتہاری مہم  کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کی منظوری  بھی دی گئی۔141 ملین روپے اشتہاری مہم  کے لیے وزارت اطلاعات کو فراہم  کیے جائیں گے۔

وزارت ہاؤسنگ کی پاکستان کواٹرز کی لیز میں توسیع کی درخواست کی منظوری  بھی دے دی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے درمیان گیس سپلائی معاہدے کی تجدید کی منظوری بھی دی گئی۔ ثاقب ون اے گیس ذخیرے سے ایس ایس جی سی ایل  کے لیے گیس فراہمی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی ایل کو 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments