اسلام آباد : (جاگو پاکستان) وفاقی حکومت نے سپر لیگ کے دوران شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق تماشائیوں کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا جا چکا، اعلان جمعرات کو ہوگا جبکہ تین تین نشستوں کے گیپ کے ساتھ تماشائیوں کو بٹھایا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور میں اسٹیڈیمز کی گنجائش کے 25 فیصد تماشائیوں کو اجازت ملنے کا امکان ہے جبکہ ایک فیملی سے تعلق رکھنے والے افراد پر نشستوں میں وقفہ رکھنا ضروری نہیں ہوگا۔
پی سی بی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی نے ابتدائی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے ، کوویڈ 19 ایس اوپیز اور دیگر معاملات طے ہونے پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ پی سی بی نے فینز کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت کے لئے حکومت سے رابطہ کیا ہوا ہے، این سی او سی کی جانب سے اجازت ملنے کے فوری بعد ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 2021 صرف دو شہروں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی وجہ سے اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے باعث کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کا آغاز فروری کے تیسرے اور اختتام مارچ کے چوتھے ہفتے میں ہو گا۔
0 Comments