اسلام آباد : (جاگو پاکستان)وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی کا سونامی آگیا ،یوٹیلیٹی سٹوز پر مختلف اشیا کی نئی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف برانڈزکاکوکنگ آئل اورگھی مہنگا ہو گیا ہے ،کوکنگ آئل 45 روپےفیلٹرتک مہنگاکردیا گیا ،گھی کی فی کلوقیمت میں 26 روپےتک اضافہ ،خشک دودھ اوربچوں کادودھ 100 روپے، ٹی وائٹنرز 600 گرام 32 روپے،دیسی گھی کی ایک کلوقیمت میں 197 روپے، اسٹیشنری آئٹم کی قیمتوں میں 13 روپے،شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے، کولڈڈرنکس کی قیمتوں میں 15 روپےتک اضافہ کردیا گیا ہے ۔

0 Comments