Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرا فلموں کی جانب رجحان نہیں ہے، پاوری گرل

اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاوری گرل کے نام سے مشہور ہونے دنا نیر مبین کا کہنا ہے کہ میرا فلموں کی جانب رجحان نہیں ہے۔


’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سے وائرل ہونے والی لڑکی دنانیر مبین کا بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ڈرامہ اور فلم کے لیے بہت لوگ رابطہ کررہے ہیں، مگر میرا فلموں کی جانب رجحان نہیں ہے۔

دنانیر مبین نے کہا کہ  میں شوبز انڈسٹری میں آنے سے گریز کروں گی۔

انہوں  نے کہا کہ  بہت لوگوں نے میرےڈائلاگ پر ویڈیو بنائی مگر سب سے پہلے اداکارہ صبا قمر نے بڑے خوبصورت انداز میں ویڈیو بنائی،  میری صبا قمر سے اس کے بعد بات بھی ہوئی۔

دنانیر نے مزید کہا کہ ماہرہ خان نے بھی ویڈیو بنائی جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ   بھارت میں لوگوں سے بات کی جنہوں نے میری ویڈیو پر مجھے  بہت سراہا۔ بھارتی لوگوں نے کہا کہ آپ کی چند سیکنڈ کی ویڈیو سے دونوں ممالک میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آئی ہے۔

دنانیر نےمزید کہا کہ  سیاست دانوں میں شرمیلا فاروقی نے میری ویڈیو بہتریں انداز میں بنائی۔

انہوں نے کہا کہ  مداحوں نے بہت سے میسج کیے ، مداحوں کی  محبت پر میں ان کی شکر گزار ہواں۔

Post a Comment

0 Comments