Latest News

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اسٹاک مارکیٹ 3سال بعد 47ہزار کی سطح عبور کرگیا


اسلام آباد : (جاگو پاکستان) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ساڑھے 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گيا۔

بدھ 3 فروری کو اسٹاک مارکیٹ میں ٹريڈنگ کے دوران 100 انڈيکس ميں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں سے حکومتی معاہدے کی خبر کا مثبت اثر ہے اور پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں کا مسئلہ حل ہونے کی اہم پیشرفت ہے۔

ایک ہفتہ قبل اسٹاک مارکیٹ پونے 3 سال بعد 46ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔ گزشتہ سال کے آخر میں ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ اسٹاک میں 2021ء میں 25فیصد اضافہ ہوگا۔

جب بھی اسٹاک مارکیٹ کے منافع کی بات ہوتی ہے، سرمایہ کار عام طور پر شیئر پرائس کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اچھے سرمایہ کار اسٹاک کو قیمت سے زیادہ پرکھتے ہیں۔

اس ویڈیو میں سرمایہ ڈاٹ پی کے کے بانی لئیق احمد نے سماء منی کو بتایا کہ شیئر پرائس میں کمی آنے کے باوجود ڈیویڈینڈز اور بونس سے طویل مدت کے لیے اچھا منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments